آج سے دو سال قبل موبائل پر میسج میں ایک سوال پوچھا گیا کہ آپﷺ کی کتنی بیٹیاں ہیں۔۔۔؟
میسج کرنے اور سوال پوچھنے والے سے کوئی تعارف نہیں تھا
مختصر سے تعارف کے بعد سوال کا جواب لکھ دیا کہ آپﷺ کی چار بیٹیاں تھیں
1:حضرت رقیہؓ
2:حضرت ام کلثومؓ
3:حضرت زینبؓ
4:حضرت فاطمہؓ
دوبارہ میسج آیا کہ آپﷺ کی ایک بیٹی تھیں صرف حضرت فاطمہؓ
میں نے پوچھ لیا بھائی کوئی دلیل وغیرہ کہ آپﷺ کی ایک بیٹی تھی ۔۔۔؟
میں نے پوچھ لیا بھائی کوئی دلیل وغیرہ کہ آپﷺ کی ایک بیٹی تھی ۔۔۔؟
کہنے لگا کہ گھر جا کر دیکھ کر بتاوں گا۔۔۔!
بندہ : میں انتظار کروں گا۔۔۔!
بندہ : میں انتظار کروں گا۔۔۔!
شام کو میسج آیا کہ قرآن مجید میں آیت مباہلہ کی تفسیر میں لکھا ہے کہ جب آپﷺ نے بنو نجران کے لوگوں سے مباہلہ کیلئے اپنے گھر والوں کو لایا تو اسوقت صرف حضرت فاطمہؓ کو بلایا تھا جسکا صاف مطلب ہے کہ آپﷺ کی ایک ہی بیٹی تھی اگر اور بھی ہوتیں تو آپﷺ انکو بھی بلواتے ۔۔۔؟
بندہ : آیت مباہلہ کی مکمل تفسیر بیان کردیں
جناب: جی مجھے مکمل تفسیر معلوم نہیں ہے لیکن اتنا کنفرم ہے کہ آپﷺ نے ایک ہی بیٹی کو ساتھ لایا تھا۔۔۔!
جناب: جی مجھے مکمل تفسیر معلوم نہیں ہے لیکن اتنا کنفرم ہے کہ آپﷺ نے ایک ہی بیٹی کو ساتھ لایا تھا۔۔۔!
بندہ: اس آیت کی مکمل تفسیر آپ کی کتاب "تلخیص الشافی صفحہ 383 میں موجود ہے کہ آیت مباہلہ سورۃ آل عمران میں اللّٰہ رب العزت فرماتے ہیں کہ قل تعالوا ندعو ابناءنا و ابناکم و نساءنا و نساءکم الاآخیرہ (3 پارہ سورة آل عمران) کہ آپﷺ کہ دیجیے ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو بلاو ہم اپنی عورتوں کو بلائیں تم اپنی عورتوں کو بلاو الاآخیرہ
آیت مباہلہ نازل ہوئی 9 ھ میں (ایک قول کے مطابق) 10 ھ میں اس وقت آپﷺ کی صرف ایک بیٹی حضرت فاطمہؓ زندہ تھیں اور آپﷺ کی بیٹی حضرت رقیہؓ سن 2 ھ ,حضرت زینبؓ سن 8 ھ ,حضرت ام کلثومؓ سن شعبان 9ھ , قبل از واقعہ مباہلہ انتقال فرما گئی تھیں ۔۔۔!

اب ایسی حالت میں صرف حضرت فاطمہؓ کو مباہلہ کیلئے لے جانے کا مطلب کیا ہوا۔۔۔؟
جناب : خاموش۔۔۔اگر اس پر آپ کے پاس کوئی حوالہ آپﷺ کی 4 بیٹیاں تھیں ۔۔۔؟
بندہ: جی ضرور
1:یا ایھاالنبی قل لا زواجک و بناتک و نساء المومنین (سورۃ احزاب آیت 59 القرآن)
اے نبی کہ دیجیے اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں کو
2:مجمع الزوائد الہیثمی صفحہ 217 پر حدیث موجود ہے آپﷺ کی چار بیٹیاں تھیں
3:تاریخ کی مشہور کتاب "تاریخ نبویہ لابن ھشام جلد 1 صفحہ 190 میں موجود ہے آپﷺ کی چار بیٹیاں تھیں
4:تاریخ کی ایک اور کتاب کتاب الثقات لابن حبان جلد 1 صفحہ 47,48
5:طبقات ابن سعد جلد1 صفحہ 85
6:مذہب اہل تشیع کی مشہور کتاب اصول کافی صفحہ 279 پر آپﷺ کی چاروں بیٹیوں کی تعداد اور اسماء موجود ہیں
7:مذہب اہل تشیع کی ایک اور مشہور کتاب "کتاب الخصال للشیخ الصدوق صفحہ 375 پر آپﷺ کی چار بیٹیوں کی تعداد اور اسماء موجود ہیں

یہ چند حوالے ہیں جو پوسٹ کی طوالت کے خوف کی وجہ سے مختصراً ذکر کردئیے ہیں وگرنہ بے شمار حوالہ جات موجود ہیں
سوال کرنے والے نے میسج کیا بھائی یہ باتیں مجھے معلوم نہیں تھیں ہم نے بس اتنا سنا ہے کہ آپﷺ کی ایک بیٹی تھی
اس گفتگو کے کچھ عرصہ تک سائل سوال کرتا رہا اور الحمداللہ مطمئن ہو گیا تھا لیکن اچانک رابطہ ختم ہوگیا
ایک بات یہاں جو بہت ضروری ہے وہ یہ کہ سائل کے مختصر تعارف کے بعد بھی بندہ نے اسے ہمیشہ لفظ بھائی سے مخاطب کیا کیونکہ حق بات ہمیشہ حق نیت اور حق طریقہ سے کہی جائے تو لازماً اثر کرتی ہے
اگر ہم دعوت میں اخلاق سے پیش آئیں تو انشاءاللہ ہمارا پیغام ضرور قبول کیا جائے گا
اللّٰہ پاک ہمیں اخلاص اور اخلاق کا زیور نصیب فرمائے ۔آمین
اتنی لمبی پوسٹ لکھنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا آج فیس بک پر ایک صاحب کے سوال کی وجہ سے لکھ دی اور یہ گفتگو فرضی نہیں حقیقی پر مبنی ہے۔۔۔
No comments:
Write Comments