تندوری دال


تندوری دال

اجزاء:
•دال مسور_____ آدھ کلو
•پیاز_____ 1کپ
•ٹماٹر_____ 1کپ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ہلدی پاؤڈر_____ 2چائے کے چمچ
•سرخ مرچ پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•سبز مرچیں_____ 2عدد
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
•ذیرہ_____ 1چائے کا چمچ
•سرخ مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•ثابت سرخ مرچ_____ 6-7عدد
•لونگ_____ 1عدد
•لہسن کی جویں_____ 2عدد
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر تین سے چار منٹ پکا لیں۔
پھر اس میں نمک، ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر تین سے چار منٹ پکا لیں۔
اب اس میں دال مسور اور پانی ڈال کر بیس سے پچیس منٹ پکائیں۔
پھر اس میں سبز مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں، دال تیا ر ہے۔

تڑکہ:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر گولڈن ہونے دیں اور پھر ذیرہ، ثابت سرخ مرچیں، لونگ اور چِلی پاؤڈر ڈال کر پکالیں، تڑکہ تیار ہے۔
سرو کر نے کی ترکیب:
برتن کو چولہے پر گر م کرلیں اور دال ڈال کر اس پر تڑکہ ڈال دیں۔
مزیدار تندوری دال تیارہے۔

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks