جنگل جلیبی پھل کے فائدے !!!عام لوگوں کے لے جنگل جلیبی یقیناً نیانام ہوگا لیکن بہت سے لوگ اس سے واقف بھی ہونگے ۔یہ ایک پھل ہے جو دکھنے میں جلیبی کی طرح
لگتا ہے۔ اسی لئے اسے جنگل جلیبی کہتے ہیں۔جنگل جلیبی کادوسرانام گنگا املی بھی ہے۔ اسے انگلش میں Manila tamarind کہتے ہیں۔ قدرت کی تخلیق کردہ کوئی بھی چیز بے فائدہ نہیں ہوتی وہ بیماریوں سے لڑنے کے لئے اپنے اندر مختلف خصوصیات رکھتی ہیں۔جنگل جلیبی کے کچھ فوائد درج ذیل هیں .1) ۔قد لمباکرنے کے لئے2 عدد جنگل جلیبی کا گودا ، دو عدد انجیر ، پودینے کے چند پتے ، شہد ایک چمچ ،کلونجی ایک چٹکی ، پانی میں بھگوۓ ھوۓ خشک آلوبخارے ایک سے دو عدد ان سب کو ملا کر تھوڑا پانی ملاکربلینڈ کرکے پی لیں۔اس مشروب کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کر سکتے ہیں .2) کالی کھانسی :دیسی گھی دوچمچ لے کرجنگل جلیبی کے گودے کا سفید حصہ سات عدد کسی فرائ پان میں یا توے پر بھون کر جلا لیں اور پھر چھلنی سےچھان کررکھ لیں۔صبح شام اسے دوچمچ شہد میں ملاکراس آمیزے کاایک چمچ قہوے میں ملاکر پی لیں۔3) گھبراہٹ اوربے چینی :ایک گلاس پانی میں ایک چمچ جنگل جلیبی کے گودے کا پیسٹ ملاکر دوگھنٹے کے لئے رکھ دیں اسکے بعد پی لیں۔4) متلی اورقے :ایک کپ پانی میں ایک چمچ جنگل جلیبی کا پسا ہوا گودا اورپودینے کی دس پتیاں ڈال کرایک سے دوابال آنے پر چھان کر پی لیں۔5) ۔بالوں میں آئل کا آنا :دہی میں جنگل جلیبی کے گودے کو پیس کر ملا لیں اورچند قطرے لیموں کارس ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بالوں میں لگائیں ایک یا دو گھنٹے بعد بالوں کو دھو لیں .6) چہرے کاماسک :جنگل جلیبی اورگڑ پیس کردونوں کوساتھ ملاکرچہرے پرماسک کے طورپرلگائیں۔7) پین کلر آئل :جنگل جلیبی کا گودا , سرسوں کاتیل دوسوملی لیٹر،رتن جوت ایک ٹکڑا،آمبہ ہلدی بیس گرام،جائفل تین دانے،لونگ آدھاچمچ تمام اجزاء کو پکا کر ٹھنڈا ہونے پرچھان کراستعمال کریں۔8) مہروں کا درد :جنگل جلیبی کا گودا دس سے بارہ عدد ، زیتون کے تیل میں کڑکڑالیں۔پھر اسمیں اسگند ناگوری ، سرنجان شیریں ، اجوائن خراسانی ملالیں۔تمام اجزاء کوپیس کر صبح وشام آدھا آدھا چمچ پانی سے لیں۔
جنگل جلیبی پھل کے فائدے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Write Comments