10 طریقےجلد کو بے بی سافٹ رکھنے کے

صاف ستھری نرم وملائم جلد کا کون خواہش مند نہیں ہوتا اپنے روزمرہ طرز زندگی  (Vitality)    

 میں تبدیلی لاکر آپ بھی نرم وملائم جلد کی مالک بن سکتی ہیں

۔1روزانہ کلینزنگ کریں

دن میں دو مرتبہ یا کم از کم ایک مرتبہ کلینزنگ ضرور کریں صبح اٹھ کر اور رات کو سونے سے پہلے خوب پانی پئیں۔
۔ سوپ فری فیشل یا باڈی واش جلد کی اچھی کلینزنگ کرتا ہے۔
۔ چہرے کی گلینزنگ کے لیے نرم اسفنج استعمال کریں تاکہ جلد کو نقصان نہ پہنچے۔
۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو روزانہ نہانے کے بجائے ایک یا دو دن چھوڑ کر نہائیں۔ کیونکہ زیادہ نہانے سے حساس جلد کونقصان پہنچاتا ہے۔

۔2ایکس فولیٹ کریں

ہفتے میں تین مرتبہ ایکس فولی ایشن کریں اسطرح جلد سے مردہ خلیات الگ ہوجاتے ہیں اور جلد کی اچھی شکل نکل آتی ہے۔ جلد سے گرد ،زائد چکنائی اور مردہ خلیات صاف ہونے سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو پندرہ دن میں ایک مرتبہ ایکس فولیشن کریں۔
۔ ایکس فولیشن کے لیے اسکرب استعمال کریں جو آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں جس میں شکر اور شہد کو ملا کر اسکرب تیار کیاجاسکتا ہے۔
۔ اسفنج کی مدد سے اسکرب کو سارے جسم پر ملتے جائیں اور پانی بہاتے جائیں۔ سخت اسکرب کو چہرے پر استعمال نہ کریں۔

۔3 جلد کو آہستہ سے صاف کریں

موٹے تولیے سے جلد کو ہلکے ہاتھ سے صاف کریں خاص طور پر چہرے کو نرمی کے ساتھ خشک کریں کیونکہ رگڑ کر صاف کرنے سے جلد کو نقصان پہنچتاہے۔

۔4اپنی جلد کے حساب سے موائسچرائزر کا انتخاب کریں

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں بھی تبدیلی کرنا پڑتی ہے کیونکہ ہمیشہ ایک ہی پروڈکٹ آپ کی جلد کے لیے مفید نہیں ہوتی ۔ اپنی جلد کے لیے عمر کے حساب سے لوشن یا کریم کا انتخاب کریں۔

۔5نہانے کے فوراً بعد موائسچرائزر لگائیں

گرم پانی سے نہانے کے بعد جلد کے مسام کھلے ہوتے ہیں ایسی جلد پر موائسچرائزر لگانے سے جلد زیادہ سے زیادہ نمی جذب کرے گی۔ اس کے لیے حساس جلد والا موائسچرائزر استعمال کریں اگر آپ کی جلد حساس نہ بھی ہو تو تب بھی یہ موائسچرائزر آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور آپ اپنی جلد کو زیادہ نرم و ملائم محسوس کریں گی۔

۔6دھوپ سے بچیں

بچوں کی جلد نرم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ الٹروائلٹ ریز سے بچے رہتے ہیں۔
دھوپ میں نکلنے کے لیے پوری آستین کی قمیض پہنیں اور کوشش کریں کہ جسم کا کائی حصہ کھلا نہ ہو۔ تیز دھوپ میں چھتری یا کیپ کا استعمال کریں ۔ الٹراوائلٹ ریز سے جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے اچھا سن بلاک لگائیں
۔

۔7سونے سے پہلے موائسچرائزر لگائیں

رات کو سونے سے پہلے جسم کے زیادہ خشک حصے جیسے پیروں ، گھٹنوں اور کہنیوں پر کریم یالوشن لگائیں اس طرح جب آپ سو کر اٹھیں گے تو یہ حصے نرم محسوس ہونگے ۔

۔8ایکس فولی ایشن اسکرب گھر پر تیار کریں

۔ نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں۔
َََََََََِ۔ ایکس فولی ایشن سیرم بنانے کے لیے ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ شہد ، دو کھانے کے چمچ براؤن شوگر اور آدھا لیموں ڈال کر مکس کریں۔
۔ جلد پر پانچ منٹ تک ملیں۔
۔ زیادہ نرم جلد کے لیے ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے دھوکر ہلکے سے خشک کرلیں۔

۔9نہانے کے لیے دودھ اور شہد کا استعمال کریں

باتھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر کر اس میں آدھا لیٹر دودھ اور ۳ کھانے کے چمچ شہد ملائیں۔ اور اس پانی میں بیٹھ جائیں۔ اس سے بھی آپ کی جلد بچوں جیسی نرم اور ملائم ہوجائے گی۔

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks