سبق آموز واقعہ مرغی فروش

آج میں جب بازار جا رہاتھا تو راستے میں ان بچوں کو دیکھا جن کے ہاتھ میں ایک دیسی مرغی تھی میں نے گاڑی کو روک کر کہا کہ یہ دیسی مرغی کتنے کی
بیچ رہے ہو ان میں سے بڑے لڑکے نے کہا کہ 500روپے میں جب میں نے جیب سے بٹوا نکال کر پیسے دے کر مرغی لی تو ساتھ چھوٹا بچہ رو پڑا میں نے کہا کہ بیٹا کیوں رو رہے ہو تو اس کے بڑے بھائی نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہے میں حیران رہ گیا اور دل میں عجیب سی کیفیت پیدا ہوئ میں نے اس چھوٹے بچے کو کہا کہ کیا بات ہے اس نے رو رو کر پہلے مرغی کی طرف اور بعد میں بھائی کی طرف دیکھا میں نے اس کے بڑے بھائی سے پوچھا کیا بات ہے صاف صاف بتاؤ اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہنے لگا کہ اس نے اس مرغی کو بہت چھوٹا سا پالا تھا اور خوب انڈے بھی دیتی تھی اب میں مجبوری میں اس کو بیچ رہا ہوں میں نے کہا کہ اپکے والد زندہ ہیں اس نے کہا کہ نہیں اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں ماں اور ان ایک بھائی کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے میری ماں سخت بیمار ہے انکا علاج کرنے کے لیے میں نے یہ مرغی بیچنی ہے یہ بات کہہ کر میرے باتھ اور پاوں کانپنے لگے اور آنکھوں سے آنسو بہنے لگے...
قسم خدا کی اس طرح کا منظر میں نے اپنے زندگی میں پہلےکھبی بھی نہیں دیکھا یا اللہ تمام غرباء کی غیبی مدد ونصرت فرما دیجئے
...

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks