جن کی شادی نہیں ہوتی

جن کی شادی نہیں ہوتی ؟
ان سب کے لیے یہ خصوصی پوسٹ ۔ ۔

وجوہات اور حل ۔ ۔ ۔

***ایک دو اچھے رشتے کروانے والی عورتیں سے رابطہ کریں اور ان کے ذمہ لگا دیں آپ اچھی جگہ رشتہ کرائیں آپ کو اچھے پیسے دیں گئ
***اپنے خاندان میں شروع سے ہی رشتے تلاش کرکے بچیوں کی بات طے کر دیا کریں
***جب اچھے رشتے آئیں پھر دیر مت کیا کریں
***ہمیشہ لڑکا اور اس کے گھر والے اچھے اور شریف دیکھیں ۔ سارا دھیان ان کے پیسوں کی طرف مت رکھیں
***اگر کسی جگہ رشتہ نہ ہوتا ہو تو اپنے گھر پر ۔رہن سہن پر اور ماحول پر توجہ دیں
***اگر گھر والے شادی کرنے میں سنجیدہ نہ ہو تو کسی قریبی رشتے دار سے کہیں وہ گھر والوں کو سمجھائے
*** اگر شادی نہیں ہو رہی تو صدقہ خیرات کثرت سے کریں
*** بعض دفعہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے شادی دیر سے ہونا اور ہم جادو و تعویز اور بندش کا چکر سمجھ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں ۔
***بعض دفعہ لڑکی بہت ذیادہ پڑھی لکھی اور جاب والی ہوتی ہے اس کی برابری والا رشتہ تلاش کرنے میں ہم لڑکی کی عمر گھر بیٹھا کر ذیادہ کروا دیتے ہیں ۔
*** ایک وجہ لڑکیوں کی شادی نہ ہونے
کی یہ بھی ہے کہ ذات پات برادری کا چکر بھی ہوتا ہے ۔ برادری سے باہر نہ کرنے سے لڑکی بچاری گھر ہی بیٹھی رہ جاتی ہے ۔
*** ایک بات یاد رکھیں اگر آپ کو #شادی_کا_وظیفہ یا عمل کروانے کے لیے #اچھے_عامل نہیں مل رہے اور آپ کا واسطہ دونمبر اور جعلی عاملوں سے پڑ رہا ہے اور آپ کا کام نہیں ہو رہا تو یہ سوچیں ۔ ۔ آپ پر بندش کیسے ہو گئ ۔ اگر آپ کو اصلی عامل نہیں ملا تو جس نے بندش آپ پر کروانی تھی اس کو کدھر سے اصلی عامل ملا #مطلب_یہ_ہے #بندش کو ذہن میں مت رکھیں اور نہ ہی عاملوں کے چکر میں پڑھیں ۔ بس قسمت کی بات ہوتی ہے اسی وجہ سے دیر ہوتی ہے
*** شادی نہ ہو رہی ہو یا اچھے رشتے نہیں آرہے تو روزانہ دن میں کسی بھی وقت 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ﷲ تعالی سے اپنی شادی کے لیے دعا کریں ۔
*** ہر منگل کو حسب توفیق اپنا صدقہ دیں

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks