قبض سے چھٹکارے کا آسان نسخہ
صحت ہے تو سب کچھ ہے ۔ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کیلئے متوازن غذا کا استعمال کریں ۔صحت مند رہنے کیلئے مناسب غذاکا ہو نا ضروری ہے ۔دفتری اوقات میں اکثر ہم لوگ باہر کے کھانوںکا استعمال شروع کر دیتے ہیں جو وقتی طور پر تو ٹھیک لگتا ہے لیکن معیاری کھانا نہ ہو تو صحت کی بربادی کی اس سے بڑی وجہ کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔غیر معیاری کھانوں کی وجہ سے اکثر ہمارا معدہ خراب ہو جا تا جس کی وجہ سے قبض کا سامنا اکثر ہمیں رہتا ہے ۔
قبض کے مسلسل رہنے سے معدہ اور انتڑیوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور اس کے باعث بے شمار امراض جنم لیتے ہیں۔ اس لیے صحت مندر رہنے کیلئے قبض سے چھٹکارا پانا بے حد ضروری ہے۔ قبض کو ام لامراض بھی کہاجاتاہے۔ اس مرض میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ قبض کی وجہ دراصل غذامیں فائبرکی کمی ، جسمانی سرگرمیوں کو کم کرنا ، پانی کم پینا ، ادویات کے منفی اثرات یا مختلف قسم کے بازاری کھانے ہیں۔اپنی ڈائٹ کو بدلیں جتنا ہوسکے منرلز اواور وٹامن سے بھرپورغذاکا استعمال کریں۔ پھل اور تازہ سبزیوں کی اپنی خوراک مین لازمی شامل کریں۔ بازاری بندڈبوں والی غذا ﺅںسے پرہیز کرنے کی ہرمکمن کوشش کریں۔ بعض اوقات چائے کا حدسے زیادہ استعمال بھی قبض کا موجب بنتاہے۔ وقت پر کھانا کھائیں۔دائمی قبض سے مروڑ اور پیچش کی بیماری بھی شدت پکڑ جاتی ہے۔ آج کل ہر دسواں آدمی اس مرض میں مبتلا ہے۔ اگر اس کابروقت علاج نہ کروایا جائے تو کئی بیماریاں اس کے باعث پیدا ہو سکتی ہیں۔ قبض کی صورت میں سانس سے بد بو آنا ، زبان پر سفیدہ ، پیٹ میں درد ، پیٹ کا پھولنا ، بد ہضمی ، سردراوربے چینی وغیرہ پیدا ہوتی ہے۔ دائمی قبض سے نجات کے لیے یہ نسخہ بہت کار آمدہے۔
اس نسخے کو بنانے کیلئے ہمیں چاہیے
بڑی ہڑ : آدھا چائے کاچمچ
اس نسخے کو بنانے کیلئے ہمیں چاہیے
بڑی ہڑ : آدھا چائے کاچمچ
چھوٹی ہڑ : آدھاچائے کاچمچ
آملہ : ایک گلاس
دودھ : ایک گلاس
آملہ : ایک گلاس
دودھ : ایک گلاس
نوٹ:یہ تمام چیزیں پسی ہوئی ہونی چاہیے
تر کیب وطریقہ استعمال
ان تینوں اجزاءکا باریک سفوف بنالیں۔ گرم دودھ میں یہ سفوف اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ دن میں دو بار پی لیں۔ یہ عمل کر مسلسل کریں
تر کیب وطریقہ استعمال
ان تینوں اجزاءکا باریک سفوف بنالیں۔ گرم دودھ میں یہ سفوف اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ دن میں دو بار پی لیں۔ یہ عمل کر مسلسل کریں
No comments:
Write Comments