چنا چاٹ

چنا چاٹ


اجزاء:
•چنے_____ 1پیالی
•املی پیسٹ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•آلو_____ 2عدد
•دہی_____ آدھا پاؤ
•پیاز_____ 1عدد
•ٹماٹر_____ 1عدد
•ہری مرچیں_____ 4عدد
•ہرادھنیا_____ 1چمچ
•پودینہ_____ چند پتے
•نمک_____ حسب ذائقہ
•کُٹی لال مرچ_____ حسب ذائقہ
•چاٹ مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•آئل_____ 2چمچ

چنوں کو دو گھنٹے بھگو دیں پھر چنے اور آلو اچھی طرح ابال لیں۔
ایک باؤل میں پیاز، ٹماٹر، پودینہ اور ہرادھنیا کے علاوہ تمام مصالحے اور املی پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں۔
چنے اور آلو گل جائیں تو آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے املی اور مصالحے کے پیسٹ میں ڈال دیں۔
ایک پین میں آئل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر گرم کریں پھر اس پیاز میں ٹماٹر ،پودینہ اور ہرادھنیا ڈال کر مکس کریں اور چاٹ پر ڈال دیں مزیدار چنے کی چاٹ تیارہے۔

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks