بمبئی کے مصا لحہ دار آلو

بمبئی کے مصا لحہ دار آلو

اجزاء:
•آلو_____ 4عدد ٹکڑے میں کٹے ہوئے
• آئل_____ 4کھانے کے چمچ
•لہسن_____ 1پوتھی کتری ہوئی
•رائی_____ 2چائے کے چمچ
•کلونجی_____ 1چائے کا چمچ
•ہلدی پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 2کھانے کے چمچ
•نمک سیاہ مرچ_____ حسب ضرورت
•سبز دھنیا اور لیموں_____ سجانے کے لئے
نمک ملے پانی میں آلو 4منٹ ابا لیں ۔ پھر پانی نکا ل دیں ۔
فرائی پین میں تیل گرم کریں اس میں تمام مسالے اور لہسن ڈال کر 2منٹ بھونے یہاں تک کہ رائی کے دانے پھٹنے لگیں ۔
اس میں آلو ڈالیں اور آنچ درمیانی کر کے 5منٹ پکائیں یہاں تک کہ سارا مسالہ آلوؤں پر لگ جائے۔
حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں لیموں کے ٹکڑوں اور دھنیے سے سجا کر پیش کریں ۔

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write Comments

thaks for comment us we will rply as soon as posible to you thanks